محمد احسن ادریسی کا حسین قیصرانی کے ہومیوپیتھک علاج پر جینوئن ویڈیو ریویو

محمد احسن ادریسی یا احسن بٹ کا تعارف بہت مشکل ہے کیوں کہ اُن کی زندگی بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معمہ بھی ہے۔ وہ بیک وقت کئی شعبوں میں مہارت اور مشہوری رکھتے ہیں۔
انٹرنیشنل لیول کے ڈیزائنر ہیں جن کے کریڈٹ پر ٹاپ ملٹی نیشنل کے ڈیزائن ہیں۔ وہ بین الاقوامی سطح کے ٹیچر ہیں جن کے آن لائن سٹوڈنٹس کی تعداد ہزاروں میں ہے جو فیس ادا کر کے اِن کے آن لائن کورس کے بعد لاکھوں ڈالرز کما رہے ہیں۔
احسن صاحب نے گوجرانوالہ بورڈ ٹاپ کر کے اپنا اور اپنے سکول اور خاندان کا نام روشن کیا۔ مگر پھر ڈگریوں، نوکریوں اور جابوں کی دوڑ میں پڑنے کی بجائے فری لانس کام کر کے سب کو حیران بلکہ پریشان کر دیا۔
مذہبی اور روحانی معاملات کی طرف متوجہ ہوئے تو سلسلہ ادریسیہ میں اپنے شیخ (امین) صاحب کے قرب کی سعادت حاصل کی۔ گھر میں دو بھائی میڈیکل ڈاکٹر ہیں مگر جبd ہومیوپیتھی سے آگاہ ہوئے تو مختصرترین عرصہ میں اتنا سمجھ سیکھ اور مان گئے کہ اپنی فیملی کے صحت کے معاملات خود حل کرنے لگے۔ مجھے یہ سعادت البتہ بخشی رکھی کہ میں اُن کا معالج بنا رہوں اور فیس بھی وصولتا رہوں حالاں کہ کئی بار وہ خود بھی، مجھ سے بہتر اپنی دوائی کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ اُن کے بہت قریبی حلقہ احباب و ارادت میں ٹاپ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔
انہیں خوشبوئیں جنون کی حد تک پسند ہیں اور بے حد اعلیٰ ذوق رکھتے ہیں۔ پرفیوم اور عطر کا کاروبار بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ گاڑیاں بھی اُن کو اچھی ہی پسند ہیں۔ جس حد تک گاڑیوں پر اُن کی ریسرچ ہے، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ کسی دن کاروں کا شو روم بھی کھولے بیٹھے ہوں گے۔ جب سے نئی MG لی ہے (اللہ مبارک کرے ۔ آمین)، اُس کے فیچرز دیکھ دیکھ کر فدا ہوئے جاتے ہیں۔
وہ اور اُن کی بیگم صاحبہ مجھے ویڈیو ریکارڈنگ اور یوٹیوب کے اسرار و رموز سکھانے میں کافی عرصہ لگے رہے مگر میں پھر بھی اس معاملہ میں بہت سست ثابت ہوا۔ بالآخر جب کافی عرصہ بعد اس سلسلہ کو شروع کیا تو بہت حوصلہ افزائی فرمائی اور اپنے مشورے بھی جاری رکھے۔
جب ہمارا تعارف ہوا تو وہ بے شمار ایلوپیتھک دوائیں لے رہے تھے۔ معدے، نیند، انگزائٹی، شدید جسمانی درد اور الرجی کے بے شمار مسائل سے نمٹنے کی جنگ لڑتے لڑتے تھک چکے تھے۔ دو ماہ کے ہومیوپیتھک علاج سے، اللہ نے کرمِ خاص فرمایا اور اُن کی ساری دوائیں ایک ایک کر کے چھوٹ گئیں۔ اُن کی مجموعی صحت میں بہتری آئی تو انہوں نے ساری فیملی کو بھی ہومیوپیتھی علاج پر منتقل فرما لیا۔
اب انہوں نے میرے علاج کے تجربات اور نتائج کو بغیر میری درخواست بلکہ اطلاع کے کھلے بندوں اس ویڈیو میں شیئر کیا ہے۔ اگرچہ میں نے اپنے چند مہربانوں اور دوستوں کو ریویو کے لئے ذاتی درخواست کی کہ وہ دیانتدارانہ ویڈیو تبصرہ فرما دیں مگر احسن بٹ صاحب کو کبھی اس کا کوئی اشارہ بھی نہیں دیا۔ انہوں نے نہ صرف اپنے اور فیملی کے ہیلتھ مسائل کو بیان فرمایا بلکہ میرے کام اور ہومیوپیتھی کو بھی کھل کر ڈسکس کیا۔ مجھے مناسب الفاظ نہیں مل رہے کہ بجا طور پر اُن کا شکریہ ادا کر سکوں۔ 

Share:

More Posts

Send Us A Message